Al-Fâtihah
شروع خدا کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
[1:1]
شروع خدا کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

[1:1]
اللہ کے نام سے شروع جو نہايت مہربان ہميشہ رحم فرمانے والا ہے

[1:2]
سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے

[1:2]
سب تعريفيں اللہ ہي کے لئے ہيں جو تمام جہانوں کي پرورش فرمانے والا ہےo

[1:3]
نہايت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہےo

[1:3]
بڑا مہربان نہایت رحم والا

[1:4]
انصاف کے دن کا حاکم

[1:4]
روزِ جزا کا مالک ہےo

[1:5]
(اے اللہ!) ہم تيري ہي عبادت کرتے ہيں اور ہم تجھ ہي سے مدد چاہتے ہيںo

[1:5]
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

[1:6]
ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا

[1:6]
ہميں سيدھا راستہ دکھاo

[1:7]
ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرماياo ان لوگوں کا نہيں جن پر غضب کيا گيا ہے اور نہ (ہي) گمراہوں کاo

[1:7]
نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے